بھٹکل کے شبییر گنگائولی کو 8سال بعد ملی جیل سے آزادی؛ مینگلور عدالت نے کیا با عزت بری؛ APCR کی کوششیں رنگ لائیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th April 2017, 9:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 10 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل مخدوم کالونی کے رہائشی مولانا شبیر گنگائولی کو بالاخر 8 سالوں تک جیل کی سلاخوں میں سڑنے کے بعد بالاخر دہشت گردی کے تمام الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جملہ 10 لوگوں پرہندوستان کے مختلف شہروں میں  بم دھماکے کرنے اور دہشت گردی پھیلانے کے مختلف معاملات عائد کئے گئے تھے جس میں سے سات کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا  تھا، تین ابھی بھی فرار بتائے جاتے ہیں۔ جن کی شناخت خفیہ ایجنسی کے مطابق  ریاض بھٹکل ، اقبال بھٹکل اور مدثر یاسین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  جن سات کو گرفتار کیا گیا تھا، اُس میں سے اب چار لوگوں کو دہشت گردی کے تمام معاملات سے باعزت بری کیا گیا ہے، جبکہ دیگر تین لوگوں کو مختلف معاملات میں مجرم مانا گیا ہے ۔ اُن تینوں کو سزائیں 12/ اپریل کو سنائی جائیں گی۔

مولانا شبیر گنگائولی کا معاملہ:  مختلف ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق شبیر گنگائولی پونے کی کسی مسجد میں امامت کرتا تھا، اچانک ممبئی اے ٹی ایس نے انہیں پونا کی مسجد سے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس سے پانچ سو کا جعلی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ پونے کے  سماجی کارکن اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم رکن انجم انعامدار نے بتایا  کہ شبیر گنگائولی کو 30 نومبر 2008 کو خفیہ پولس نے پونے کی مسجد سے اُٹھایا تھا۔ مگر اُسے ایک ماہ سے زائد عرصہ بعدیعنی جنوری 2009 میں عدالت میں  پیش کیا گیا اور اُس کی گرفتاری جنوری 2009 کی دکھائی گئی۔ انجم انعامدار نے بتایا کہ ممبئی اے ٹی ایس کو 26/11 کے معاملے میں  مجرموں کی تلاش تھی،  لہٰذا انہوں نے مولانا  شبیر کے نام الزام ڈال دیا، ایک اور ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اُدھر اُلال پولس نے بھی مولانا شبیر پر ریاض بھٹکل اور اقبال بھٹکل کا ساتھی ہونے اور اُلال میں جہادی لٹریچر تقسیم کرنے اور لوگوں کو جہاد کی ترغیب دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کیا گیا تھا۔ انجم انعامدار کے مطابق پونے میں جب شبیر کو گرفتار کیا گیا تو اُن پر صرف نقلی نوٹ برآمد ہونے کا معاملہ درج کیا گیا تھا، مگر بعد میں دیگر معاملات میں بھی ملزم بنایا گیا۔ انجم انعامدار نے یہ بھی بتایا کہ شبیر بے قصور تھا اور اُسےصرف ممبئی اے ٹی ایس نے پھنسایا تھا۔ 

نقلی نوٹ پر پانچ سال کی سزا:  پونے میں امامت کے دوران مسجد سے گرفتار کرنے کے بعد انڈین خفیہ ایجنسی نے ان کے پاس سے پانچ سو روپیہ کا جعلی نوٹ برآمد ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اس تعلق سے APCR کے وکیل ارشد بالور نے بتایا کہ  صرف ایک آفسر کی گواہی پر عدالت نے شبیر کو پانچ سال کی سزا سنائی۔ ارشد بالور کے مطابق اُس وقت شبیر ساڑھے تین سال جیل میں کاٹ چکا تھا۔ ارشد کے مطابق  APCR کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، جس کی سنوائی باقی ہے۔ البتہ شبیر کے اچھے اخلاق کو دیکھتے ہوئے اُس کی پانچ سال میں سے چھ ماہ کی سزا معاف کردی گئی اس طرح قریب ڈیڑھ سال قبل ہی نقلی نوٹ کے معاملے میں اُس کی سزا مکمل ہوگئی۔ پونے کا معاملہ ختم ہوتے ہی اُسے بنگلور جیل منتقل کیا گیا جہاں کے چنا سوامی اسٹڈیم میں بم دھماکہ کرنے کا الزام بھی شبیر گنگائولی پر لگایا گیا تھا۔ APCR  نے ہائی کورٹ میں الزام کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کو بتایا  کہ جس وقت چناسوامی اسٹڈیم میں دھماکہ ہوا تھا، اُس وقت شبیر گنگائولی پونے جیل میں بند تھا،  اس بناء پر ہائی کورٹ نے اُس کیس سے شبیر گنگائولی کو باعزت بری کردیا۔ 

گرفتاری کا عمل 3اکتوبر 2008کو جاوید علی اور ان کے والد محمد علی سے شروع ہواتھا جن کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے باپ اور بیٹے کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ اُس وقت بتایا گیا تھا کہ سحر سے پہلے ممبئی پولس ،  کرناٹکا اینٹی نکسل فورس اور دکشن کنڑا ضلعی پولس کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس نے جن 5کو گرفتار کیا تھا ان میں بھٹکل کے مولانا شبیر گنگاولی سمیت فقیر احمد، محمد رفیق، احمد باوا عرف ابوبکر اور سید محمد شامل تھے۔ گرفتارشدہ 7 میں سے 4کو ضمانت دی گئی تھی جبکہ  شبیر گنگاولی کی ضمانت کو ردکیا گیا تھا۔

ان کی ضمانت رد کرنے پر APCR کی جانب سے سپریم کورٹ میں شبیر گنگائولی  کی ضمانت کی اپیل دائر کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ شبیر کے خلاف لگائے گئے الزامات کے تعلق سےاستغاثہ کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ بقول ایڈوکیٹ ارشد بالور، سپریم کورٹ نے مینگلور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ ایک سال کے اندر پورے معاملے کا فیصلہ سنائے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مینگلور سیشن کورٹ میں معاملہ تیزی کے ساتھ چلا جس کے بعد آج پیر 10اپریل کو مینگلور عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بھٹکل کے  شبیر گنگائولی سمیت  اُلال کے محمد علی (45)، ان کا بیٹا جاوید علی (20) اوربنٹوال کے محمد رفیق  (26) کو دہشت گردی کے تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے باعزت رہا کرنے کا حکم دیا۔

مینگلور میں مولانا شبیر گنگائولی کے کیس کی پیروی APCR  کی جانب سے اُڈپی کے معروف وکیل ایڈوکیٹ شانتا رام شٹی نے کی۔

بھٹکل اور مینگلور کے عوام میں خوشی کی لہر: مینگلور عدالت کا فیصلہ سامنے آتے ہی بھٹکل سمیت مینگلور کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مختلف لوگوں نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ساحلی کرناٹکا کے مسلم نوجوانوں کو زبردستی نشانہ بناکر اُنہیں دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، البتہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں  ان نوجوانوں کے قیمتی آٹھ اور نوسال ضائع ہوگئے ہیں۔ بھٹکل کے عوام کے مطابق  بھٹکل کے جن دیگر نوجوانوں کے نام دہشت گردی کے ساتھ جوڑے گئے ہیں، اُنہیں اُمید ہے کہ وہ بھی بے قصور ثابت ہوکر رہا ہوں گے۔ عوام کےمطابق بھٹکل کو بدنام کرنے کے مقصد سے ہی چند نوجوانوں پر دہشت گردی کا الزام عائد کرکے اُنہیں گرفتار کیا گیا اور چند نوجوان پولس کے ڈر سے فرار ہوگئے ۔ اگر دہشت گردی کے دیگر معاملات بھی اسی طرح تیزی کے ساتھ نپٹائیں تو توقع ہے کہ دیگر نوجوانوں کے تعلق سے بھی جلد ہی فیصلہ سامنے آئے گا۔

شبیر گنگائولی کی ماں کے تاثرات:  اپنے لخت جگر شبیر گنگائولی کو آٹھ سالوں تک جیل میں بند رکھنے کے بعد آج اُس کی رہائی کی خبر سنتے ہی والدہ نورالنساء کی انکھوں میں پانی بھر آیا۔ ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے نورالنساء نے بتایا کہ اُسے پہلے سے معلوم تھا کہ اُس کا بیٹا بے قصور ہے اور اُسے زبردستی پھنسایا گیا ہے، آج آٹھ سال بعد بالاخر عدالت نے اُسے بے قصور ثابت کرکے رہا کرہی دیا۔ نورالنساء نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالایا ساتھ ساتھ بھٹکل APCR کے ذمہ داران قمر الدین مشائخ اور مولانا محمد زبیر مارکٹ ندوی کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں اور محنتوں سے اس کا بیٹا آج جیل سے باہر آگیا ۔نورالنساء نے بتایا کہ اُس کو جملہ چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں، 36 سالہ شبیر سب سے چھوٹا ہے اور وہ ابھی غیر شادی شدہ ہے۔

شبیر گنگائولی جیل سے باہر:  شبیر گنگائولی کو تمام الزمات سے بری کرتے ہوئے جیسے ہی مینگلور عدالت نے اُسے رہا کرنے کا حکم دیا، کاغذی کاروائیوں کے بعد شام ٹھیک 6:15 بجے شبیر گنگائولی جیل کی سلاخوں سے باہر نکلا۔ جیل میں اُسے ریسیو کرنے APCR  کرناٹکا کے ذمہ داران موجود تھے، اُن کے ہی ہمراہ وہ مینگلور میں رات کا کھانا کھانے کے بعد قریب 8:30 بجے بھٹکل کے لئے روانہ ہوا۔ توقع ہے کہ رات گیارہ یا ساڑھے گیارہ بجے  تک وہ بھٹکل پہنچے گا۔ 

اس سے قبل شائع رپورٹ:

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار سات میں سے چار کو مینگلور عدالت نے دیا با عزت بری کئے جانے کا حکم؛ بھٹکل کے شبیر مولانا بھی شامل

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...